ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان بی جے پی کی کمان ارجن میگھوال کو سونپاجانا تقریباً طے

راجستھان بی جے پی کی کمان ارجن میگھوال کو سونپاجانا تقریباً طے

Wed, 04 Apr 2018 00:06:07    S.O. News Service

جے پور 3اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے خودکوتیارکرناشروع کردیا ہے ۔ مئی میں ہونے والے کرناٹک انتخابات کے ٹھیک بعدبی جے پی مکمل طور پر ان ریاستوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ہے؛کیونکہ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں پارٹی مسلسل تین بار سے اقتدارمیں ہے اور چوتھی بار اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راجستھان میں ہر انتخابات میں اقتدار منتقل ہوتا رہا ہے ؛لیکن بی جے پی کی کوشش ہے کہ اس بار ایسا نہ ہو۔ اس کے علاوہ اگلے سال ہونے والے ہریانہ اسمبلی انتخابات کو لے کر بھی ا میت شاہ ابھی سے سنجیدہ نظر آ رہے ہیں۔امیت شاہ نے پیر کو راجستھان، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں نئے بی جے پی صدور کی تقرریوں کو لے کر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے تبادلہ خیال کیا۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق راجستھان میں پارٹی کی کمان اشوک پرنامی کی جگہ مرکزی وزیر مملکت ارجن میگھوال یا رہنما اوم بڑلا کو سونپی جا سکتی ہے۔میگھ وال کے وزیر اعلیٰ سے بھی اچھے تعلقات ہیں اور وزیر اعظم اور بی جے پی صدر بھی وزیر کے طور پر کیے ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔مدھیہ پردیش میں پارٹی کی کمان نند کمار سنگھ چوہان سے لے کر مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کو دی جا سکتی ہے۔ تومر گزشتہ تین اسمبلی انتخابات میں پارٹی کا کامیاب طور پر چلانے کا تجربہ رکھتے ہیں اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے بھی ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ دوسری طرف ہریانہ میں بی جے پی صدر سبھاش برالا کی جگہ دوسرے شخص کو لایا جانا طے ہے۔ برالا کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کی وجہ سے کافی تنازعات میں رہے تھے۔


Share: